کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رنز سے ہرا دیا

کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رنز سے ہرا دیا

شارجہ: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں میچ میں کراچی کنگز کے کپتان کمارسنگارا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اسلام آباد نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 91 رنز کا ہدف دیا تھا جس پر کراچی کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں تھی کہ بارش کی وجہ سے امپائروں نے میچ کا فیصلہ کراچی کے حق میں دیدیا۔ اسطرح بارش کراچی کنگز کے لیے باعث رحمت ثابت ہوئی۔

واضح رہے کہ کراچی کی ٹیم نے ایونٹ میں پہلا میچ جیتا ہے۔ْ کراچی کی جانب سے سب سے بڑا اسکور بابر اعظم نے کیا جو 47 پر ناٹ آؤٹ رہے انکے علاوہ کوئی اور بیٹسمین قابل ذکر اسکور نہ کر سکا۔ جب میچ ختم کرنے کا اعلان ہوا تو کراچی کی ٹیم نے 9.4 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 75 رنز بنائے تھے۔ تاہم  میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس طریقہ کار کے مطابق کیا گیا۔

اسلام آباد کی جانب سے محمد عرفان نے دو جبکہ عمران خالد نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں