خودکش بمبار کے سہولت کار کا اعترافی بیان جاری کر دیا گیا

خودکش بمبار کے سہولت کار کا اعترافی بیان جاری کر دیا گیا

لاہور:لاہور چیئرنگ کراس دھماکے میں ملوث مبینہ سہولت کار انوار الحق کو سیکورٹی اایجنسیوں نے گرفتار کر لیا تھا اس کو نولکھا بازار سے گرفتار کیا گیا تھا وزیر اعلیٰ شہبازشریف نے پریس کانفرس میں اس سہولت کار کا بیان کی ویڈیو میڈیا کے سامنے پیش کی تھی۔

خوکش بمبارکہاں کا رہنے والا تھا؟یہ افغانستان سے تعلق رکھتا ہے

افغانستان میں کس جگہ سے؟کنڑ سے

خودکش جیکٹ کب پہنچی تھی تمہارے پاس؟تقریباً 20 سے 25 دن پہلے

خودکش جیکٹ تمہارے پاس کیسے پہنچی؟ایک احرار تنظیم کی طرف سے عارف نا می شخص ملاجس نے جیکٹ پہنچائی

خودکش جیکٹ کس طریقے سے لاہور پہنچی؟

انہوں نے ٹرک والوں سے بات کی تھی وہیں مہمند ایجنسی سے،جہاں سے وہ پکڑ کر لایا ہے اے۔ ٹرک والے سے انہوں نے دو لاکھ روپے کی بات کی کہ یہ ہیرویئن ہے جسے لاہور لے کر جانا ہے۔

خودکش بمبار کیسے پہنچا؟اس کو میں لینے گیا تھا پشاور سے

پشاور میں کس جگہ سے خودکش بمبار کو حاصل کیا؟طورخم باڑے سے

خودکش بمبار فون استعمال کررہا تھا؟جی ہاں۔