ڈیرہ اسماعیل خان: مڈی روڈ پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان: مڈی روڈ پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان: ڈیرہ اسماعیل خان میں مڈی روڈ پر سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں میں مقبول عرف بولی، سعد اور شفیع اللہ شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق انتہائی مطلوب دہشتگرد مقبول کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر تھی۔ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ واضح رہے گزشتہ روز سے دہشت گردی کہ نئی لہر کی وجہ سے ملک کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں