کوئٹہ' پولیس مقابلے میں2دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ' پولیس مقابلے میں2دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ :مختلف  پولیس مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کے دودہشت گرد مارے گئے۔کوئٹہ کے نواحی علاقے سبی روڈ پردرخشاں ہاوسنگ اسکیم کے قریب موٹرسائیکل پر سوار دو دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی۔پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کا پیچھا کیا،دہشت گردوں نے ایک مکان می داخل ہوکر وہاں سے پولیس پارٹی پر فائرنگ جاری رکھی۔

پولیس کی فائرنگ میں دونوں دہشت گرد مارے گئے،جبکہ مذکورہ مکان سے اسلحہ گولہ بارود اور ایک بم کے علاوہ ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد کرلیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور مذکورہ دہشت گرد تخریب کاری اور دہشت گردی کی متعددوارداتوں میں ملوث تھے۔دس جنوری دوہزار تیرہ کو باچاخان چوک پر ہونے والا دھماکہ اور سبی میں آٹھ اپریل دوہزار چودہ کو جعفر ایکسپریس میں ہونے والا دھماکہ میں دونوں دہشت گرد شامل تھے۔واضح رہیکہ دہشت گردی کے دونوں واقعات میں سترہ افراد جاں بحق اور سو سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

مصنف کے بارے میں