سلمان خان نے انوکھی خواہش پوری کر کے ایمی جیکسن کو خوش کر دیا

ممبئی: بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان اور برطانوی نژاد اداکارہ ایمی جیکسن کے درمیان گہری دوستی کے چرچے تو عام ہیں ہی تاہم سلمان خان کی جانب سے انہیں اپنی سائیکل ادھاردینا بھی اب خبروں کی زینت بنا ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق برطانوی نژ اد اداکارہ ایمی جیکسن اورسلمان خان اسٹوڈیومیں شوٹنگ کررہے تھے، چائے کے وقفے کے دوران ایمی جیکسن نے سلمان خان سے ان کی سائیکل کی سواری کرنے کی خواہش ظاہرکی جس پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے ایمی کو سائیکل چلانے کی اجازت دے دی ۔ ایمی نے اسٹوڈیو میں ہی سائیکل چلا کر اپنا شوق پورا کیا لیکن اس دوران سلمان خان کی ہدایت پران کے ذاتی گارڈزمسلسل ایمی کے ساتھ ساتھ رہے۔