خالد لطیف اور شرجیل خان بڑی مشکل میں ، چارج شیٹ جاری

خالد لطیف اور شرجیل خان بڑی مشکل میں ، چارج شیٹ جاری

لاہور:پاکستان سپر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں  اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی خالد لطیف اور شرجیل خان کو پی سی بی نے چارج شیٹ تھما دی ہے جس میں ا ن پر ملک کی شہرت اور کرکٹ کو خراب کرنے کا الزام عائد کیا گیاہے ۔
نیو نیوز کے مطابق  پی سی بی کے میڈیا منیجر کاکہناتھا کہ دونوں کرکٹرز کو چارج شیٹ تھما دی گئی ہے جس کے مطابق انہیں 14روز میں جواب داخل کرنا ہوگا جبکہ  شرجیل اور خالد لطیف کو عدالت میں اپیل کرنے کا حق ہے.
دوسری جانب  دونوں کھلاڑیوں پر چارج شیٹ میں پیسے لے کر میچ خراب کرنے ،ملک کی شہرت اور کرکٹ کو خراب کرنے کے الزامات شامل ہیں جبکہ ناصر جمشید  پر سہولت کاری اور ساتھی کرکٹر کو میچ فکسنگ پر اکسانے کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں ۔