داؤد ابراہیم کی بہن بننے کیلئے شردھا کپور کڑی محنت میں مصروف

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور اپنی آئندہ ریلز ہونیوالی فلم ”حسینہ “ کے لئے کڑی محنت میں مصروف ہیں ، اداکارہ اس فلم میں انڈر ورلڈ ڈانداؤد ابراہیم کی بہن حسینہ پارکر کا کردار ادا نبھا رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس سے قبل سوناکشی سنہا کو اس فلم میں کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا مگر ان کے ساتھ معاملات طے نہ ہو سکے ۔ تاہم اب اس فلم میں شردھا کپور کام کررہی ہیں اور ان کے بھائی سدھانت کپور فلم میں حسینہ پارکر کے بھائی دداؤد ابراہیم کاکردار نبھائیں گے۔یہ فلم14 جولائی کو سینماگھروں میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔