پاک افغان بارڈر پر کئی کالعدم تنظیمیں متحرک ہیں،ترجمان نیٹومشن

پاک افغان بارڈر پر کئی کالعدم تنظیمیں متحرک ہیں،ترجمان نیٹومشن

کابل: نیٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی باعثِ تشویش ہے، دونوں ملکوں کے درمیان تناؤ سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کی جانی والی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔ اجتماعی کوششوں سے دہشت گردی کے خلاف کام کرنا ہوگا۔

افغانستان میں نیٹو مشن کے ترجمان نے افغان ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی باعثِ تشویش ہے،دونوں ملکوں کے درمیان تناؤ سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کی جانی والی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔ ترجمان نیٹومشنکا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کے لیے اجتماعی طر پر کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک افغان بارڈر پر کئی کالعدم تنظیمیں متحرک ہیں۔

مصنف کے بارے میں