عرب فنکار کاکنسرٹ، ٹکٹ کی مالیت 5لاکھ 40ہزار

عرب فنکار کاکنسرٹ، ٹکٹ کی مالیت 5لاکھ 40ہزار

بیروت : مشہور عرب فنکار راشد الماجد کے کنسرٹ کی تمام ٹکٹیں انتہائی کم وقت میں فروخت ہوگئیں۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق کویت میں راشد کے ایک کنسرٹ میں وی آئی پی ٹکٹ کی قیمتیں 5400 ڈالرتقریباً پانچ لاکھ 40 ہزار روپے رکھی گئی، جو کہ تاریخ کی سب سے مہنگی ٹکٹس ہیں۔ یہ ٹکٹس انتہائی کم وقت میں فروخت ہو گئیں۔
اس سے پہلے نئے سال کی تقریبات کے موقع پر برطانوی بینڈ کولڈ پلے کے کنسرٹ ٹکٹس کی 95 ڈالر سے لے کر 407 ڈالر تک میں فروخت ہوئی تھیں۔اس کے علاوہ بین الاقوامی بینڈز دی رولنگ سٹون اور ون ڈائرکشن کی ٹکٹس بھی اس سے پہلے 400 سے 600 ڈالر تک میں فروخت کرچکے ہیں مگر کوئی بھی راشد الماجد جتنی مقبولیت کو چھو نہیں پایا۔

مصنف کے بارے میں