گلیڈی ایٹرز بڑا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب، لاہور قلندر زکو شکست کا سامنا

گلیڈی ایٹرز بڑا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب، لاہور قلندر زکو شکست کا سامنا

دبئی : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل کا بڑا ہدف حاصل کر کے لاہور قلندرز کو شکست دے دی۔

شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندر کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جس میں جیسن روائے اور فخر زمان نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹ کے نقصان پر صرف 200 رنز بنائے جس میں جیسن روائے کے 27 بالز پر 51 رنز بھی شامل ہیں.

انہوں نے 4 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے بنائے جبکہ فخر زمان نے 31 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 47 رنز بنائے۔ یہ پی ایس ایل کے دوسرے سیزن کا سب سے بڑا اسکور تھا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو 13 کے مجموعی سکور پر سعد نسیم پویلین لوٹے جبکہ احمد شہزاد بھی 24 کے مجموعی اسکور پر آو ٹ ہوکر روانہ ہوئے،81 کے مجموعی اسکور پر روسو آو ¿ٹ ہوئے تاہم پرہیرا بھی صرف 9 رنز اضافے کے بعد پویلین لوٹے۔
سرفراز احمد اور کیوین پیٹرسن نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کو فتح دلوائی۔ پیٹرسن نے 42 بالز کا سامنا کیا اور 82 رنز اسکور کرکے ناٹ آو ٹ رہے سرفراز احمد نے کپتانی کا پورا پورا حق ادا کیا۔ پیٹرسن نے ایک اوور میں 4 چھکے مار کر میچ کا پانسہ ہی پلٹ دیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سات بالز پہلے پی ایس ایل کا سب سے بڑا ہدف حاصل کر کے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔
کوئٹہ گلیڈی ایئٹرز کی ٹیم میچ میں فتح حاصل کرنے کے بعد اسکورنگ ٹیبل پر پہلے نمبر پر پہنچ گئی جبکہ لاہور قلندرز شکست کے بعد تیسرے نمبر پر پہنچ گئی۔

مصنف کے بارے میں