سافٹ ڈرنک کا زائد استعمال جگر کے کینسر میں مبتلا کر سکتا ہے، تحقیق

روم: خبر دار ! اگر آپ سافٹ ڈرنکس جیسے مشروبات کے شوقین ہیں تو ابھی سے استعمال کم کر دیں کیونکہ ماہرین نے سافٹ ڈرنک کے خطرناک نقصانات بتا دیے۔ ماہرین کے مطابق سافٹ ڈرنکس کا زیادہ استعمال نوجوانوں اور بچوں کے جگر میں چربی کے اضافے کی وجہ بن سکتا ہے ۔

اٹلی کے بیمبینو گیسو ہسپتال میں ماہرین کی ٹیم نے حال ہی میں اپنی تحقیق ایک جرنل 'ہیماٹولوجی' میں شائع کرائی ۔ ڈاکٹروں کے مطابق سافٹ ڈرنکس کا بے تحاشہ استعمال جگر پر لحمیات اور چربی میں اضافہ کرتا ہے اس سے سوزش اور جگر کا کینسر بھی ہوسکتا ہے۔
ماہرین نے مزید خبردار کیا کہ اگر موٹاپے کے شکار بچے کولڈ ڈرنک کا اندھا دھند استعمال کرنے لگیں تو یہ مسئلہ مزید گھمبیر ہوسکتا ہے۔ مغربی ممالک میں قریباً 10 فیصد بچوں کا وزن زیادہ ہے اور ان میں سے 38 فیصد بچے جگر کے کسی نہ کسی عارضے کے شکار ہیں۔