اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان،محکمہ موسمیات

اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان،محکمہ موسمیات

اسلام آباد:ملک کے میدانی علاقوں میں سردی کازورٹوٹنے لگا اور محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے جبکہ بارش کا کوئی امکان ظاہر نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملک کے میدانی علاقوں میں سردی کا زور کم پڑنے لگا ہے تاہم پہاڑوں کی چوٹیاں تاحال برف سے ڈھکی ہوئی ہیں اوربالائی علاقوںمیں ٹھنڈ برقرار ہے۔

لاہور ،ملتان ،فیصل آباد ،گوجرانوالہ اوردیگر شہروں میں موسم خشک اورپارہ بھی اوپر جانے لگا جبکہ خانیوال ، جہانیاں ، میاں چنوں میںصبح کے اوقات میں ہلکی دھند چھائی رہی ۔

گلگت ،چترال ،سکرود،مالم جبہ ، مری اور آزاد کشمیر کے پہاڑ بدستور سفید ی سے ڈھکے ہیں ،کوئٹہ سمیت بلوچستان میں بھی درجہ حرارت بڑھ گیا اور4ڈگری سینٹی گریڈ ریکا رڈ کیا گیا۔