جج محمد بشیر نے احتساب عدالت 2 کے جج کی تعیناتی کیلئے وزارت قانون کو خط لکھ دیا

جج محمد بشیر نے احتساب عدالت 2 کے جج کی تعیناتی کیلئے وزارت قانون کو خط لکھ دیا

اسلام آباد:احتساب عدالت 2 کے جج کی تعیناتی کیلئے شریف خاندان کے خلاف نیب ریفر نس کی سماعت کرنے والے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے وزارت قانون کو خط لکھ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جج محمد بشیر نے مطالبہ کیا کہ ہ احتساب عدالت اسلام آباد ٹو کے لئے کسی جج کو اضافی ذمہ داریاں بھی دی جاسکتی ہیں۔جج محمد بشیر نے خط میں مزید لکھا کہ احتساب عدالت ون میں اہم کیسز کی سماعت کے پیش نظر اضافی ذمہ داریوں سے انصاف کی راہ میں مشکلات ہوسکتی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ ایک ماہ سے احتساب عدالت ٹو کے جج کی ذمہ داریاں بھی محمد بشیر ادا کررہے ہیں۔احتساب عدالت ون میں شریف خاندان کے افراد کیخلاف ریفرنسز، اسحاق ڈار ریفرنس سمیت اہم مقدمات کی سنوائی ہورہی ہے ۔

اضافی ریفرنسز کے آنے سے احتساب عدالت ون کے جج نے عدالت ٹو کے جج کی تقرری کی تحریری درخواست کی ہے اورخط کی کاپیاں سیکرٹری وزارت قانون کے علاوہ عدالت عالیہ کو بھی ارسال کی گئی ہیں۔