بھارت نے چاہ بہار بندر گاہ کے کنٹرول کیلئے ایران سے معاہدہ کر لیا

بھارت نے چاہ بہار بندر گاہ کے کنٹرول کیلئے ایران سے معاہدہ کر لیا

نئی دہلی:گوادربندرگاہ کی مخالفت اورمودی سرکار کی تیزیاں مزید بڑھ گئی ہیں اور بھارت نے بھارت نے چاہ بہار بندر گاہ کے کنٹرول کیلئے ایران سے معاہدہ کر لیا ہے جس کے مطابق ایران اب 18 ماہ کے لیے بندرگاہ بھارت کو لیز پر دے گا۔

ذرائع کے مطا بق دلی میں ایرانی صدر حسن روحانی اور نریندر مودی کی بیٹھک ہوئی جس میں بھارت نے چاہ بہار بندر گاہ کے ایک حصے کا آپریشنل کنٹرول حاصل کرنے کیلئے ایران سے باقاعدہ معاہدہ کر لیا ہے جبکہ مودی ایران کے ساتھ ملکر نے افغانستان میں امن و استحکام کا جھوٹا راگ بھی الاپ دیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ایران اوربھارت نے نو معاہدوں کو حتمی شکل دی ہے جس میں چاہ بہار کا اہم معاہدہ بھی ہے جبکہ چاہ بہار پاکستان کی گوادر بندرگاہ سے صرف 90 کلومیٹر کی دور ی پر ہے۔

دونوں سربراہوں کے درمیان ملاقات کے دوران ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات مزید گہرے ہوئے ہیں ، علاقے سے دہشت گردی کا مسئلہ ختم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر تیار ہیں ،لیکن دہشت گردی کو کسی مذہب سے منسوب نہیں کیا جانا چاہیے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی افغانستان میں امن و استحکام اور خوشحالی لانے کے لیے مل کر کام کرنے کا راگ الاپ دیا۔واضح رہے کہ بھارت پہلے ہی پاکستان میں افغانستان کے راستے دہشتگردی کرا رہا ہے اور اب بھارت کا راستہ مزید آسان ہوگیا۔