گوجرانوالہ کے علاقے نوشہرہ فیروز میں 9 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل،ملزم گرفتار

گوجرانوالہ کے علاقے نوشہرہ فیروز میں 9 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل،ملزم گرفتار


گوجرانوالہ:زمین پھٹی نہ ہی آسمان گرا ،گوجرانوالہ کے علاقے نوشہرہ فیروز میں ایک اور 9 سال کے بچے کو زیادتی کے بعدقتل کردیاگیا جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا ہے۔


ذرائع کے مطابق مطابق نوشہرہ فیروز میں دو دن پہلے لاپتہ ہونے والے بچے کی لاش سیم نالے سے ملی تھی جس کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا جبکہ اس واقعہ کیخلاف اہل علاقہ نے سڑک بلاک کرکے شدید احتجاج کیا۔

پولیس نے اشتیاق نامی ملزم کو گرفتار کر لیا جس نے تفتیش کے دوران جرم کا اعتراف کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ بچے کو ورغلا کر اپنے ساتھ لے گیا تھا اور زیادتی کرنے کے بعد اس نے بچے کو ماردیا جبکہ ملزم کو تھانے منتقل کرنے کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔