ایرانی طیارہ صوبہ اصفہان میں گر کر تباہ،66افراد جاں بحق

ایرانی طیارہ صوبہ اصفہان میں گر کر تباہ،66افراد جاں بحق

’’نیوز نیوز تازہ ترین‘‘

تہران:ایران کا مسافرطیارہ صوبہ اصفہان میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 66افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق مطابق مسافر طیارہ اے ٹی آر 72 تہران سے یسوج جارہا تھا کے اس نے فنی خرابی کے باعث صوبہ اصفہان میں ایک چراگاہ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی جس کے 20منٹ بعد طیارہ ریڈار سے غائب ہوگیا۔

جائے حادثہ کی جگہ امدادی کارروائیوں کے لئے ریسکیو ٹیموں کو روانہ کردیا گیا ہے ۔تاہم جہاں پر حادثہ پیش آیا وہ  پہاڑی علاقہ ہے جس کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

حادثے سے وقت اطلاعات تھیں کہ جہاز میں 60سے  100مسافر سوار تھے مگر اب ایرانی حکام کی جانب سے تصدیق کردی گئی ہے کہ طیارے میں66افراد سوار تھے جو کہ تمام کے تمام جاں بحق ہوگئے ہیں۔