پیر حمید الدین سیالوی کی طبیعت ناساز،ہسپتال منتقل کردیا گیا

پیر حمید الدین سیالوی کی طبیعت ناساز،ہسپتال منتقل کردیا گیا

’’نیو نیوز تازہ ترین‘‘

سرگودھا:پیر حمید الدین سیالوی کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیر حمید الدین سیالوی جلسے میں شرکت کیلئے فیصل آباد جارہے تھے کے راستے میں ان کی طبیعت خراب ہوگئی جس کے بعد ان کو سرگودھا کے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹروں کی جانب سے پیرحمید الدین سیالوی کا علاج کیا جارہا ہے جبکہ ان کی فیصل آباد جلسے میں شرکت کا فیصلہ طبیعت میں بہتری کے بعد کیا جائے گا کہ آیا وہ جلسے میں شرکت کریں گے یا نہیں۔