شیخوپورہ میں (ن) لیگ کے جلسے میں مقامی قیادت کے اختلافات کھل کر سامنے آگئے

شیخوپورہ میں (ن) لیگ کے جلسے میں مقامی قیادت کے اختلافات کھل کر سامنے آگئے

’’نیو نیوز تازہ ترین‘‘

شیخوپورہ: آج شیخوپورہ میں ہونیوالے نون لیگ کے جلسے میں مقامی قیادت کے اختلافات کھل کر سامنے آگئے ۔

ذرائع کے مطابق جلسہ گاہ میں جاوید لطیف گروپ حاوی ہے جبکہ جلسہ گاہ میں وفاقی وزیر رانا تنویر اور برجیس طاہر کا ایک بھی بینر ہولڈنگ یا فلیکس نہ لگانے دیا گیا ۔

ذرائع نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ شیخوپورہ میں لیگی قیادت میں اختلافات کافی عرصے سے چل رہے ہیں اور آج کا یہ واقعہ بھی اسی کا شاخسانہ نظر آرہا ہے۔خیال رہے کہ ن لیگ آج شیخوپورہ میں سیاسی پاور شو کا مظاہر کرنے جارہی ہے جس میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف خطاب کریں گے ۔