بلین ٹری منصوبے پر اس لئے حملہ کیا جارہا ہے کہ اسے پی ٹی آئی نے شروع کیا،عمران خان

بلین ٹری منصوبے پر اس لئے حملہ کیا جارہا ہے کہ اسے پی ٹی آئی نے شروع کیا،عمران خان

اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف مسلم لیگ ن کے طعنوں کا جواب دینے میدان میں آ گئے اور بلین ٹری منصوبے پر سیاسی مخالفین کی تنقید پر جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ بلین ٹری منصوبہ ہمارا فخر ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے ایک مرتبہ پھر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا سہار ا لیتے ہوئے کہا کہ بلین ٹری منصوبہ ہمارا فخر ہے،منصوبے پر محض اس لئے حملہ کرنا کہ اسے تحریک انصاف نے شروع کیا ،کہاں کی عقلمندی ہے؟

عمران خان نے مزید کہا کہ مخالفین تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم پر تنقید کے بجائے پنجاب اور سندھ کے جنگلات کی فکرکریں کیونکہ سندھ اور پنجاب میں ٹمبر مافیا درختوں کا صفایا کر چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلین ٹری سونامی پہلا ماحولیاتی منصوبہ ہے جسے پوری دنیا میں پذیرائی مل رہی ہے۔

2c5edcaaff9a2a3655de0141cafcfd80