ہمارا نظام عدل عوام کا مقروض ہے ، مریم نواز

ہمارا نظام عدل عوام کا مقروض ہے ، مریم نواز

شیخوپورہ : پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماءمریم نوازنے کہا ہے کہ وقت آئے گاجب آئین و قانون پرمبنی جے آئی ٹی بنائی جائیگی،ہمارا نظام عدل آپ کا مقروض ہے۔مائنس نوازشریف فارمولے پرکام کرنیوالوں کوناکامی ہوئی۔
شیخوپورہ میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی نے کہاکہ ہمارا نظام عدل آپ کا مقروض ہے۔ہائی جیکربناکرکال کوٹھری میں بند کردیا۔آپ کے لیڈرکواس لیے نکال دیاجاتا ہے کہ وہ عوام کی خدمت کرتاہے اور آپ ان کو دوتہائی اکثریت دے کربھیجتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ کیا تم نوازشریف کے وہ 14مہینے واپس کرسکتے ہو؟ جلاوطنی کے 7سال لٹا سکتے ہو؟ مشرف کے نیچے ڈوگرکورٹ نے نوازشریف کونااہل کیا گیاتو وہ وقت جوقوم کاضائع ہواوہ واپس لٹا سکتے ہو؟مریم نوازنے کہاکہ لیکن یہ سب کرکے ان کوکچھ نہیں ملاجبکہ نوازشریف کوعوام کی محبت ملی،عوام کاعشق ملاہے،نوازشریف بہت خوش قسمت انسان ہیں۔