راﺅانوار کی گرفتاری کیلئے نئی حکمت عملی تیار

راﺅانوار کی گرفتاری کیلئے نئی حکمت عملی تیار

کراچی : نقیب اللہ محسود قتل میں مطلوب سابق ایس ایس پی ملیر راﺅانوارتاحال مفرور ہیں ،پولیس نے ان کی گرفتاری کے لیے نئی حکمت عملی ترتیب دے دی ہے۔
پولیس کے مطابق اب راﺅ انوار کے رابطہ کاروں سے پوچھ گچھ کافیصلہ کیا ہے، رابطہ کاروں میں میڈیا کے کئی لوگ بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق 13جنوری کے مقابلے سے پہلے اور بعد میں راﺅ انوار سے 3 افراد نے رابطے کیے ، راﺅ انوار اپنے شوٹر ایس ایچ او شعیب اور امان اللہ مروت سے بھی رابطے میں رہا۔
پولیس کے مطابق راﺅ انوارکے زیر استعمال 3 موبائل فون کے کالز ڈیٹا ریکارڈ کی چھان بین ہوگی، راﺅ انوار کی موبائل فون پر کی گئی گفتگو کی ریکارڈنگ بھی حاصل کرلی گئی ہے،مقابلے کے دن راﺅ انوار نے کس سے کیا گفتگو کی،سب کے بیانات قلمبند ہوں گے۔