ملک بھر میں بد ترین گیس بحران کی گھنٹی بج گئی

ملک بھر میں بد ترین گیس بحران کی گھنٹی بج گئی

لاہور : اوگرا نے ملک میں گیس کے بد ترین بحران کی گھنٹی بجا دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک میں گیس کے بحران کی گھنٹی بجا دی۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 12 سال بعد ملک میں گیس کی سپلائی صرف برائے نام ہو گی۔ کیونکہ ملک میں گیس ذخائر تیزی سے کم ہونے لگے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک میں گیس کی یومیہ طلب 6 ارب، پیداوار 4 ارب کیوبک فٹ ہے۔ 2030 میں یہ ڈیمانڈ 8 ارب سے بھی بڑھ جائے گی جبکہ یومیہ پیداوار صرف 1 ارب کیوبک فٹ ہو گی۔ اوگرا کا کہنا ہے کہ 12 سال میں گیس ذخائر 75 فیصد تک کم ہو جائیں گے۔ گیس کی قلت پوری کرنے کیلئے نئے ذخائر کی دریافت نا گزیر، ساتھ ہی ساتھ درآمدی گیس پر بھی انحصار کرنا ہو گا۔