پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو7 وکٹوں سے شکست دےدی

پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو7 وکٹوں سے شکست دےدی
کیپشن: فوٹو بشکریہ:ٹوئیٹر

دبئی: پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو7 وکٹوں سے شکست دے کر پی ایس ایل سیزن فور  میں پہلی کامیابی اپنے نام لر لی۔

تفصیلات کے مطابق ، دبئی میں پی ایس ایل سیزن فور کا ساتواں میچ  پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا گیا جس میں پشاور نے قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی کامیابی اپنے نام کر لی۔ 

اس سے قبل پشاور کے  کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر  لاہور قلندرز کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، زلمی کے حسن علی کی تباہ کن بولنگ کی بدولت لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 16 ویں اوورز میں 78 رنز پر ڈھیر  ہو گئی ۔ قلندرز کے 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے،ڈیوسچ نے سب سے زیادہ 18 رنز بنائے جب کہ ڈیویلیئرز 14 اور آغاز سلمان 13 رنز بنا سکے۔

پشاور زلمی کی جانب سے حسن علی نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ  وہاب ریاض نے 3 ، ابتسام شیخ نے 2 اور پولارڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 
 ہدف کے تعاقب میں عمرامین نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے کی 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کی باری میں 10 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، زلمی نے مطلوبہ ہدف صرف 10 عشاریہ ایک اوورز میں 3 وکٹوں پر حاصل کرلیا، کامران اکمل نے صفر، امام الحق نے ایک، میڈسن نے 5 اور پولارڈ نے 6 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے راحت علی، شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔