پاکستان نے بھارت سے ہائی کمشنر کو واپس بلا لیا

پاکستان نے بھارت سے ہائی کمشنر کو واپس بلا لیا
کیپشن: پاکستان نے بھارت میں تعینات اپنے ہائی کمشنر سہیل محمود کو مشاورت کے لیے طلب کر لیا ہے۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت میں تعینات اپنے ہائی کمشنر کو واپس بلا لیا۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے پاکستانی ہائی کمشنر کی واپسی کی اطلاع دی۔

ڈاکٹر فیصل نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ پاکستان نے بھارت میں تعینات اپنے ہائی کمشنر سہیل محمود کو مشاورت کے لیے طلب کر لیا ہے اور وہ آج صبح ہی نئی دلی چھوڑ چکے ہیں۔

2dd7282bd974d890e98b8402326ee5b6

خیال رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارتی حکومت حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے الزامات عائد کر رہی ہے جب کہ بھارت میں ہندو انتہا پسند جماعتوں نے میوزک کمپنی کو پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ کام کرنے سے بھی روک دیا ہے۔