قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے لیگی رہنما ء کا حیران کن بیان سامنے آگیا

قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے لیگی رہنما ء کا حیران کن بیان سامنے آگیا
فوٹو بشکریہ ٹویٹر

اسلام آباد: سعودی ولی عہد کے احکامات کے بعد سعودی عرب میں قید پاکستانی قیدیوں کی رہائی کی خبر  کے بعد لیگی رہنماء مشاہداللہ خان نے بھی اس فیصلے کو اہم ترین اور خوش آئند قرار دیا ہے ،


تفصیلات کے مطابق انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سعودی ولی عہد کے اعلان کے بعد پاکستانی قیدیوں کی رہائی بہت بڑی بات ہے اور خوش آئند ہے ،

مشاہداللہ خان کا مزید کہناتھا کہ انہوں نے دست بدستہ درخواست کی تھی کہ آپ بھارت بھی جارہے ہیں تو وہاں کشمیر کے معاملے پر بات ضرور کریں ۔مشاہداللہ خان کا کہناتھا کہ سعودی ولی عہد نے کشمیر کے حوالے سے بات کرنےکا یقین دلایا ہے ۔