اسلام آباد: سعودی ولی عہد کے دو روزہ دورے پر پاکستان میں موجو دہیں ۔اس موقع پر اہم ترین مواقع دیکھنے کو ملے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد نے گزشتہ روز عشائیے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا گزشتہ حکومت کی تعریف اس طرح کی سننے والے بھی خوش ہو گئے ۔
انہوں نے ایک موقع پرپاکستان کی جی ڈی پی کے بارے میں کہا کہ گزشتہ سال 2018 میں پاکستان کا جی ڈی پی 5 فیصد بڑھا۔ ہمیں یقین ہے کہ پاکستان مستقبل میں اہم ملک بننے جارہاہے ۔
اسی لیے ہم بھی اس میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز عشائیے میں محمد بن سلمان کا کہناتھا کہ وہ ایسی قیادت کا انتظار کر رہے تھے۔سرمایہ کاری کے پہلے مرحلے میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہے ہیں ۔