محمد حفیظ پی ایس ایل کے باقی میچ کھیلیں گے یا نہیں ؟

محمد حفیظ پی ایس ایل کے باقی میچ کھیلیں گے یا نہیں ؟
کیپشن: فوٹو بشکریہ ۔۔ محمد حفیظ آفیشل ٹؤیٹر اکؤنٹ

دبئی : لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ پاکستان سپر لیگ سے باہر ہو گئے ہیں جس کی تصدیق لاہور قلندرز انتظامیہ نے بھی کردی ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد حفیظ دوسرے میچ میں انگوٹھے پر گیند لگنے کی وجہ سے زخمی ہوگئے تھے ۔لاہور قلندرز کی مینجمنٹ کے مطابق محمد حفیظ کے انگوٹھے میں فریکچر  ہے جس کے لیے سرجری درکار ہے۔ انہیں مکمل طور پر بحال ہونے کے لیے چھ سے 8 ہفتے لگیں گے۔

لاہور قلندرز  کی مینجمنٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا کا کہناہے کہ محمد حفیظ کو اسکواڈ سے ریلیز کیا جارہاہے اور ان کا متبادل ٹیم میں شامل کیا جائیگا۔

واضح رہے کہ محمد حفیظ  کی غیر موجودگی میں اے بی ڈویلئیرز نے پشاور زلمی کے خلاف لاہور قلندرز کی قیادت کے فرائض انجام دیے تھے۔