دہشت گردوں کے خلاف پوری دنیا کو متحد ہو نا ہو گا، مودی

دہشت گردوں کے خلاف پوری دنیا کو متحد ہو نا ہو گا، مودی
فوٹو بشکریہ:ٹوئیٹر

نئی دلی: نریندرا مودی نے کہا ہے کہ پلوامہ میں خود کش حملے  کے بعد دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھانے  کا وقت  آ گیا ہے۔


بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق،  نئی دہلی میں ارجنٹائن کے صدر سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم مودی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف پوری دنیا کو متحد ہو کر کاروائی کرنا ہو گی بات اب مذکرات سے  آگے بڑھ چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی سے پر ہیز دہشت گردی کو فروغ دینے کے مترادف ہے  ہم سب کو مل کر نئی نسل کی تحفظ کے لیے دہشت گردی کے خلاف جامع  حکمت عملی اپنانا  ہو گی ۔

واضح رہے کہ ارجنٹائن کے صدر موریسیو ماکری بھارت کے سرکاری دورے پر پہنچے ہیں جہاں دونوں ممالک کے درمیان دفاع، سیاحت، مواصلات، آئی ٹی اور زراعت کے شعبوں میں متعدد معاہدے  ہوئے ہیں ۔