سعودی حکومت کو میڈیا یونیورسٹی کے قیام کے منصوبے میں شراکت داری کی دعوت

سعودی حکومت کو میڈیا یونیورسٹی کے قیام کے منصوبے میں شراکت داری کی دعوت
فوٹو بشکریہ:ٹوئیٹر

اسلام آباد:فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب میں فلم اور ڈراموں کے شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں.


تفصیلات کے مطابق ،  وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سعودی ہم منصب ترکی الشبانہ سے ملاقات کی  جس میں اطلاعات، میڈیا، فلم، ڈرامہ اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ 

 سعودی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان سے تخلیقی ذہنوں کو مل کر اسلام کے حقیقی پیغام کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمارے مذہبی تعلقات ہمیشہ مشکل وقت میں مزید مضبوط ہو کر سامنے آئے ہیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان کے عوام سعودی عوام اور سعودی قیادت سے گہری وابستگی اور محبت رکھتے ہیں۔ سعودی عرب کے ساتھ فلم، میڈیا، معلومات، ڈرامہ اور کلچر میں بھی تعلقات مزید مضبوط کرنے کے خواہاں ہیں، سعودی عرب میں پاکستانی فلم کی نمائش خوش آیند ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وزارت اطلاعات پاکستان میں میڈیا یونیورسٹی کے قیام کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔سعودی حکومت کو میڈیا یونیورسٹی کے قیام کے منصوبے میں شراکت داری کی دعوت دیتے ہیں ۔