عمر شریف کی صاحبزادی انتقال کر گئیں

عمر شریف کی صاحبزادی انتقال کر گئیں
کیپشن: عمر شریف کی صاحبزادی حنا شریف گردوں میں انفیکشن کے مرض میں مبتلا تھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: نامور کمپئیر اور اسٹیج و ٹی وی کے معروف مزاحیہ اداکار عمر شریف کی صاحبزادی حنا شریف لاہور میں انتقال کرگئیں۔ پروموٹر ریحان صدیقی نے کہا ہے کہ عمر شریف کو یہ نہیں بتایا کہ اُن کی بیٹی کا انتقال ہو گیا ہے، انہیں صرف یہی بتایا گیا ہے کہ اُن کی بیٹی کی طبیعت خراب ہے۔

ریحان صدیقی کا کہنا تھا کہ بیٹی کی طبیعت اچانک خراب ہونے کا سُن کر عمر شریف نے امریکا میں پروگرام منسوخ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمر شریف کی صاحبزادی حنا شریف گردوں میں انفیکشن کے مرض میں مبتلا تھیں اور لاہور کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھیں۔