کراچی، کیماڑی میں پراسرار گیس کا اخراج جاری، جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہو گئی

کراچی، کیماڑی میں پراسرار گیس کا اخراج جاری، جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہو گئی
کیپشن: متاثرہ علاقے کے مکینوں کا کہنا ہے کہ سانس لینے میں تکلیف ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

کراچی: کراچی کے علاقے کیماڑی میں پراسرار گیس کا اخراج جاری ہے اور مزید 2 افراد جاں بحق جبکہ مرنے والوں کی تعداد 8 ہو گئی۔کراچی کے علاقے کیماڑی میں پراسرار گیس کا اثر ختم نہ ہو سکا۔ لوگوں کو بدستور سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔

زہریلی گیس سے 200 سے زائد افراد متاثر ہوئے۔ ضیاالدین، کے پی ٹی اور جناح ہسپتال میں اب بھی 23 افراد زیرعلاج ہیں جن میں 10 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

لیکن گیس پھیلی یا کیمیکل تاہم معمہ تاحال حل نہ ہو سکا۔ متاثرہ علاقے کے مکینوں کا کہنا ہے کہ سانس لینے میں تکلیف ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ قتل بلا سبب اور زہر خورانی کی دفعات کے تحت درج کر لیا۔ وزیراعلی سندھ نے رات گئے ہنگامی اجلاس اور کیماڑی کا دورہ بھی کیا۔ مریضوں کے اہلخانہ سے بات چیت کی اور ہسپتال انتظامیہ کو بہترین علاج کی ہدایت کی۔