آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، شرجیل میمن کی عبوری ضمانت میں 7 اپریل تک توسیع

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، شرجیل میمن کی عبوری ضمانت میں 7 اپریل تک توسیع

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شرجیل میمن اور دیگر ملزموں کی عبوری ضمانت میں 7 اپریل تک توسیع کردی،عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈی جی نیب کراچی اورسکھر سے جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطاق سندھ ہائیکورٹ میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شرجیل میمن اوردیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،عدالت نے پراسیکیوٹر نیب سے استفسار کیا کہ نیب قوانین میں ترمیم پر جواب طلب کیاتھا،جسٹس عمر سیال نے کہا کہ ڈی جی نیب کراچی کایہ جواب درست نہیں،ڈی جی صاحب!نیب قوانین میں ترمیم کا یہ جواب صحیح نہیں ۔

پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ 28 فروری کو قوانین میں ترمیم سے متعلق دوسرے کیس میں رپورٹ پیش کریں گے ،عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈی جی نیب کراچی اورسکھر سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت7 اپریل تک ملتوی کردی،عدالت نے شرجیل میمن اوردیگر کی عبوری ضمانت میں 7 اپریل تک توسیع کردی۔