عالمی سطح پر بھی ممالک میں مساوات نہیں ہے انتونیو گوتریس

عالمی سطح پر بھی ممالک میں مساوات نہیں ہے انتونیو گوتریس
کیپشن: مستقبل کے چیلنجز کو سامنے رکھ کر نصاب میں تبدیلی کرنا ہو گی، انتونیو گوتریس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

لاہور: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر بھی ممالک میں مساوات نہیں ہے جبکہ افراد اور ممالک میں مساوات قائم کرنا آسان نہیں بلکہ طویل عمل ہے۔

 یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے نجی یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا 21 ویں صدی میں نوجوانوں کا اقوام متحدہ میں اہم کردار ہو گا، اداروں کے درمیان مباحثہ ضروری ہے اور مستقبل کے چیلنجز کو سامنے رکھ کر نصاب میں تبدیلی کرنا ہو گی۔ موسمیاتی تبدیلی کو مدنظر رکھ کر فیصلے کرنا ہوں گے اور نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا ہو گا۔

انتونیو گوتریس کا کہنا تھا سلامتی کونسل کے صرف 5 ممالک کے پاس ویٹو پاور ہے، سیکیورٹی کونسل کے صرف 5 ممالک کے پاس ویٹو پاور ہونا عدم مساوات کی مثال ہے۔