چالان جمع کروانے کیلئے اب بینک کی لمبی لائنوں نہیں لگنا پڑے گا

چالان جمع کروانے کیلئے اب بینک کی لمبی لائنوں نہیں لگنا پڑے گا

لاہور : پنجاب پولیس جلد ٹریفک چالان کی آن لائن ادائیگی کے لیے ’ای پیمنٹ ایپ‘ متعارف کروا رہی ہے جس سے شہری فی الفور چالان کی رقم ادا کرنے کے بعد اسی وقت اپنے کاغذات حاصل کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چالان کی ادائیگی کے موجودہ نظام میں شہریوں کو سب سے پہلے بینک جا کر چالان کی ادائیگی کرنا پڑتی ہے جس کے بعد انہیں اپنے کاغذات حاصل کرنے کے لیے انہیں ٹریفک پولیس کے دفاتر جانا پڑتا ہے۔لیکن اب پنجاب پولیس نے اس مرحلے کو آسان بنانے کے لیے آن لائن چالان جمع کرانے کے لیے موبائل ایپ تیار کر لی ہے۔

اس حوالے سے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کا کہنا یہ شہریوں کے لیے ایک اہم اقدام ہے کیونکہ یہ ایپ شہریوں کو موجودہ نظام کی رکاوٹوں سے آزاد کروائے گی۔انہوں نے پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ شہریوں کے ساتھ بہترین برتاو¿ کر یں تاکہ پولیس کا عوام سے تعلق بہتر اور مستحکم ہوسکے۔

چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لیاقت علی ملک نے ’ای پیمنٹ ایپ‘ کے حوالے سے کہا کہ یہ ایپ دیگر تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ آن لائن منسلک ہے اور اس سے شہریوں کو چالان کی ادائیگی میں حائل رکاوٹیں دور ہوں گی اور انہیں پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

فی الحال پنجاب پولیس کی جانب سے ’ای پیمنٹ ایپ‘ کو ابتدائی طور پر نیو انارکلی ٹریفک سیکٹر کے شہریوں کے لیے آزمائشی طور پر متعارف کروایا گیا ہے اور یہ عمل مکمل ہوتے ہی ایپ کو دیگر علاقوں میں بھی متعارف کروایا جائے گا۔