پی ایس ایل فائیو کے کونسے میچ کس شہرمیں اور کب کھیلے جائینگے?

پی ایس ایل فائیو کے کونسے میچ کس شہرمیں اور کب کھیلے جائینگے?

کراچی:ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل ) فائیو کا سپر میلہ جمعرات سے شہر قائد میں سجے گا۔ پی ایس ایل فائیو ٹرافی کی تقریب رونمائی بدھ کو جبکہ افتتاحی تقریب20فروری کو  ہو  گی،تقریب رونمائی کے بعد چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور تمام فرنچائز مالکان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کریں گے۔

جمعرات کو ہونے والی رنگارنگ افتتاحی تقریب میں 350 فنکار جلوہ گر ہوں گے، پاپ، راک، صوفی اور علاقائی موسیقی کا تڑکا لگایا جائیگا۔افتتاحی تقریب میں آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا جائے گا۔سکواش کی دنیا کے سب سے کامیاب کھلاڑی جہانگیر خان ایچ بی ایل پی ایس ایل کی چمچماتی ٹرافی تھامے نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچیں گے۔ افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈکے درمیان رات 9بجے شروع ہو گا۔لیگ کے 14میچز لاہور، 9کراچی، 8راولپنڈی اور 3ملتان میں کھیلے جائیں گے، فائنل میچ 22مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔تفصیلا ت کے مطابق ایچ بی ایل پی ایش ایل کے پانچویں ایڈیشن کا آغاز 20فروری سے ہوگا، پہلی مرتبہ لیگ کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔

لیگ میں 6ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما ہونگی جن کے درمیان 34میچز مختلف وینیوز پر کھیلے جائیں گے، 19فروری کوسہ پہر ساڑھے 3بجے ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کی ٹرافی کی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تقریب ر ونمائی ہوگی۔تقریب میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی، تمام فرنچائز کے مالکان اور تمام ٹیموں کے کپتان شرکت کریں گے۔تقریب رونمائی کے بعد چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور تمام فرنچائز مالکان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کریں گے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی سرفراز احمد ، کراچی کنگز کی کمان عماد وسیم ، لاہور قلندرز کی قیادت سہیل اختر، پشاور زلمی کی قیادت ڈیرن سمی، ملتان سلطانز کی قیادت شان مسعود کرینگے۔20فروری کوشام7بجے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020کی افتتاحی تقریب کا آغازہوگا۔رات 9 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈکے درمیان افتتاحی میچ کا آغازہوگا۔

خبر پڑھیں:کیماڑی واقعہ،زہریلی گیس کیسے پھیلی ،حیران کن دعویٰ سامنے آگیا
 

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی پہلی مرتبہ پاکستان میں ہوگی۔ پاکستان اور اسکواش کی دنیا کے سب سے کامیاب کھلاڑی جہانگیر خان ایچ بی ایل پی ایس ایل کی چمچماتی ٹرافی تھامے نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچیں گے۔ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ2020 کی افتتاحی تقریب 350 فنکار جلوہ گر ہوں گے، پاپ، راک، صوفی اور علاقائی موسیقی کا تڑکا لگایا جائیگا۔معروف گلوکار راحت فتح علی خان، ابرار الحق، سجاد علی، صنم ماروی، آئمہ بیگ، ابو محمد، فرید ایاز ، سوچ بینڈ ، عارف لوہار، علی عظمت، عاصم اظہر اور ہارون اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔افتتاحی تقریب میںآتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا جائے گا۔

 

ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020، میں کل10 لاکھ امریکی ڈالرز کی مالیت کی انعامی رقم تقسیم کی جائیں گی۔ایونٹ کا فائنل 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ فائنل کی فاتح ٹیم ایونٹ کی چمچماتی ٹرافی کے ہمراہ 5 لاکھ امریکی ڈالر زکی حقدار ٹھہرے گی۔ایونٹ کی رنرزاپ ٹیم 2 لاکھ امریکی ڈالرز کی انعامی رقم وصول کرے گی۔اس کے علاوہ ایونٹ کے دوران ہر میچ کے بہترین کھلاڑی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا جائے گا۔