یونان، جزیرہ کریتی میں پچھلے 50 سال کا برفباری کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

یونان کے سب سے بڑے جزیرہ کریتی میں پچھلے 50 سال کا برفباری کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

ایتھنز: یونان کے سب سے بڑے جزیرہ کریتی میں پچھلے 50 سال کا برفباری کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے ۔

یونان کے محکمہ شہری دفاع کے مطابق پیر  اور منگل کو ہونے والی شدید برفباری سے مواصلات کا نظام درہم برہم ہو گیا  ہے ، اوربیشتر علاقوں کا  ایتھنز سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

  شدید سردی کی وجہ سے اب تک 3 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔  دوسری جانب امدادی سرگرمیوں کے لیے حکومت نے فوج کو طلب کرلیا ہے ۔  محکمہ موسمیات  کاکہنا ہے  کہ سردی کی لہر جمعہ کو ختم ہو جائے گی۔  

واضح رہے کہ یونان ، ترکی ، یورپ کے کئی حصوں میں اس وقت شدید برفباری کا موسم ہے ، امریکہ میں بھی برفباری نے کاروبار زندگی متاثر کیے ہیں ۔ 

امریکہ میں گزشتہ دنوں سے ہونے والی برفباری کی وجہ سے ریاست ٹیکساس میں چھ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے ، جبکہ یونان اور ترکی کے کئی علاقے اس وقت شدید سردی کی لیپٹ میں ہیں ۔

یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں سردی کی وجہ سے کاروبار زندگی متاثر ہوا ہے ، گھرو ں میں لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ 

ایتھنز الیکٹر سٹی سپلائی کمپنی  کا کہنا ہے کہ ہم مسلسل بجلی کی سپلائی برقرار رکھنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ تاہم روم ہیٹرز کے زیادہ استعمال کی وجہ سے بجلی کے تعطل کا شکار ہورہے ہیں ۔