بھارت ، انگلینڈ ٹیسٹ میچ ، ماہرین نے وکٹ کی تیاری پر سوالیہ نشان لگا دئیے

بھارت ، انگلینڈ ٹیسٹ میچ ، ماہرین نے وکٹ کی تیاری پر سوالیہ نشان لگا دئیے

نئی دہلی :بھارتی کرکٹ بورڈ  ( بی سی سی آئی ) نے بھارتی ٹیم  کیلئےمددگار   وکٹ بنا کر  انگلینڈ کیخلاف  فتح تو حاصل کرلی ہے ۔ لیکن اس کے بعد ایک بڑے تنازع کا شکار بھی ہوگئے ہیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق چنئی ٹیسٹ  کی وکٹ پر  ماہرین کرکٹ کی جانب سے پہلے دن سے ہی سوالات اٹھائے جا رہے  تھے، بڑی تعداد میں سابق کرکٹرز اور ماہرین نے  وکٹ کو تنقید کا نشانہ  بھی بنایا ہے۔

سابق انگلش کپتان   مائیکل وان نے دوسرے ٹیسٹ میچ کی وکٹ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ چنئی ٹیسٹ کی وکٹ ایک دھچکا ہے اور یہ ٹیسٹ میچ کی وکٹ نہیں  ہے ۔

ان کا مزید کہناتھاکہ اگر میچ ریفری اس پچ کو 'خراب' قرار دیتے ہیں تو بھارت کی ٹیم آئی سی سی قوانین کے تحت تین پوائنٹس سے محروم ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ بھارت کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں رسائی کے لیے انگلینڈ کے خلاف سیریز کم از کم 1-2 کے مارجن سے جیتنے کی ضرورت ہے۔