امریکی شہر فلاڈیلفیا میں فائرنگ کے ایک واقعے میں 8 افراد زخمی ہوگئے

امریکی شہر فلاڈیلفیا میں فائرنگ کے ایک واقعے میں 8 افراد زخمی ہوگئے

واشنگٹن : امریکی شہر  فلاڈیلفیا میں فائرنگ  کے ایک واقعے میں 8 افراد زخمی  ہوگئے ہیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ فلا ڈیلفیا  سب وے سٹیشن کے قریب  پیش آیا ۔ نامعلوم  حملہ آور نے اندھادھند فائرنگ کرکے 8 افراد کو زخمی کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔ جبکہ پولیس حکام کا کہناہے کہ  فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کر کے اسلحہ بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے  .

پولیس ذرائع کا کہناہے کہ یہ فائرنگ کا واقع  اولنی ٹرانپسورٹیشن سنٹر کے قریب تقریباََ دو بج کر پچاس منٹ پر  پیش آیا ہے ۔ 

فلاڈیلفیا پولیس کمشنر ڈینیئل آؤلو نے بتایا کہ زخمیوں میں 17 سال سے 71 سال کی عمر کے افراد شامل ہیں ۔حکام کی جانب سے واقعے کی تحقیقات  شروع کر دی  گئی ہیں ۔

واقع  کے بعد پولیس کی ہیلی کاپٹر 6  ٹیم  کے ذریعے براڈ اسٹریٹ اور اولنی ایونیو کے ایک جانب اس فرد  کو دیکھا گیا تھا  جس نے فائرنگ کی تھی۔ 

مئیر جم کینی کا کہناہے کہ ہم شہریوں کو تحفظ دینے کے لیے کوشاں ہیں ، اس کے لیے ہم کوشش کررہے ہیں کہ شہریوں کو ذہنی طو رپر زیادہ سے زیادہ تحفظ کا احساس دلایا جائے۔

ان کا کہناتھاکہ ہم چاہتے ہیں کہ شہری آزادی کے ساتھ شہر میں اپنا کاروبار زندگی انجام دیے سکیں ، ایسے میں ہمیں اس کے لیے سیکیورٹی کے مزید سخت انتظامات کرنا ہوں گے ۔