بھارتی حکومت نےسینکڑوں سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا

بھارت حکومت نےسینکڑوں سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا

نئی دہلی : بھارت کی تنگ نظری، ویزوں کے باوجود سینکڑوں سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا  ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت نے 'ساکا ۔ننکانہ' صاحب کی 100 سالہ تقریبات کے لیے پاکستان آنے والے 600 سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق  دورے کا اہتمام کرنے والی سکھ شرومنی گردوارہ پر بھندک کمیٹی  کوخط جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث جانے  والے 600 سکھ افراد کے جتھے کی جان کو خطرہ ہے،

اور بھارتی حکومت اس خطرے کے پیش نظر اپنے شہریوں کی اتنی بڑی تعداد کوایک ہفتے کے لیے  پاکستان جانے کی اجازت نہیں دے سکتی۔

خط میں مزید کہا گیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مارچ 2020 سے وبائی مرض کورونا وائرس کی وجہ سے تجارتی آمدورفت پہلے ہی تعطل کا شکار ہے۔

بھارتی حکومت کی جانب سے اچانک ویزوں کے اجراء کے باوجود سکھ یاتریوں کو روکے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید ہورہی ہے ۔