قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم دنیا کے منہگے ترین کھلاڑیوں میں شامل

 قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم دنیا کے منہگے ترین کھلاڑیوں میں شامل
کیپشن: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم دنیا کے منہگے ترین کھلاڑیوں میں شامل
سورس: فائل فوٹو

لاہور: پاکستان کے لئے ایک اور خوشخبری، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم دنیا کے منہگے ترین کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے۔ 

انگلینڈ میں ہونے والے دی ہنڈریڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے ڈرافٹ کے لیے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم 1 لاکھ پاؤنڈز بیس پرائز کے ساتھ منہگے ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔

اس ایونٹ میں شامل 500 کھلاڑیوں بشمول 253 غیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست میں 36 پاکستانی کرکٹرز بھی شامل ہیں۔ ڈرافٹ میں پاکستان کے سابق کرکٹر اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی بیس پرائز 80 ہزار پاؤنڈز مقرر کی گئی ہے جبکہ محمد حفیظ، شاداب خان اور وہاب ریاض کی بیس پرائز 60 ہزار پاؤنڈز مقرر ہے۔

حسن علی کی 48 ہزار، بلال آصف کی ڈرافٹ میں بیس پرائز 32 ہزار پاؤنڈز جبکہ وقاص مقصود، حسین طلعت، عماد وسیم، فخر زمان 40 ہزار پاؤنڈز بیس پرائز لسٹ میں شامل ہیں۔ کامران اکمل، حیدرعلی، فہیم اشرف سمیت 20 کھلاڑی بغیر بیس پرائز ڈرافٹ میں شامل ہیں۔

ان کھلاڑیوں کا ڈرافٹ 22 فروری کو ہو گا جس میں 500 سے زائد کھلاڑی ہونگے جبکہ دی ہنڈریڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کی آٹھ ٹیموں کے لیے 28 سلاٹ دستیاب ہوں گی۔