مجھے سیاست مشاہداللہ نے سیکھائی، مریم نواز

مجھے سیاست مشاہداللہ نے سیکھائی، مریم نواز
کیپشن: پورے پاکستان کو مشاہد اللہ جیسا شخص نہیں ملے گا، مریم نواز
سورس: فائل فوٹو

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا مشاہد اللہ نے میری سیاسی تربیت کی کیونکہ وہ ہر ریلی، جلسے میں معاونت کرتے تھے۔ میری ہر ریلی اور جلسے کے بعد پہلا پیغام مشاہد اللہ خان کا آتا تھا۔

مشاہد اللہ خان کے گھر آمد کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ آج مجھے لگ رہا ہے میرے والد جیسا میرا فیملی ممبر چلا گیا ہو۔ صرف مسلم لیگ ن یا جمہوریت کو نہیں بلکہ پورے پاکستان کو مشاہد اللہ جیسا شخص نہیں ملے گا۔ وہ جمہوریت کے لئے آمریت کے خلاف سینیٹ میں توانا آواز تھی۔

مریم نواز نے کہا کہ میرا مشاہد اللہ صاحب سے باپ بیٹی جیسا تعلق تھا اور خطابت ان کا فن تھا کیونکہ وہ علم کا دریا تھے اور مجھے گائیڈ کرتے تھے۔

ن لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ مشاہد اللہ کی وفات میرے لئے بہت بڑا نقصان ہے جبکہ اللہ پاک مشاہد اللہ کے درجات بلند کریں اور مغفرت فرمائیں۔

ن لیگ کے رہنما سینیٹر مشاہداللہ خان کی نماز جنازہ اسلام آباد میں‌ ادا کر دی گئی اور ان کی عمر 68 سال تھی تاہم وہ چند ماہ سے علیل تھے۔

مشاہداللہ خان 1952 میں راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے 1990 میں مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی۔  2009 اور 2015 میں دو مرتبہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہو ئے۔ 2017 میں شاہد خا قان عباسی کی کابینہ میں دوبارہ وزیر بنے۔

مشاہداللہ شعلہ بیان مقرر تھے اور وہ اپنے بیانات سے مخالفین کو پریشان کیے رکھتے تھے۔ مشاہداللہ شاعرانہ انداز میں مخالفین پر طنز کے نشتر چلانے میں مہارت رکھتے تھے۔