بہادر اور باوفا ساتھی سے محروم ہوگیا: نواز شریف 

بہادر اور باوفا ساتھی سے محروم ہوگیا: نواز شریف 
کیپشن: بہادر اور باوفا ساتھی سے محروم ہوگیا: نواز شریف
سورس: فائل فوٹو

لندن : سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ سینیٹر مشاہد اللہ خان کے انتقال کی خبر سن کر مجھے بے حد رنج ہوا۔میں ایک ایسے ثابت قدم، بہادر، جرات مند اور باوفا ساتھی سے محروم ہو گیا ہوں جو آئین کی سربلندی اور جمہوری قوتوں کی ایک بے باک آواز تھے۔اللہ تعالی انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔
مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ گزشتہ رات 68 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔ انہیں اسلام آباد کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ سینیٹر مشاہداللہ نے 11 مارچ کو ریٹائر ہوجانا تھا۔