سجل علی اور شبانہ اعظمیٰ سکرین لیجنڈ ہیں ، جمائمہ گولڈسمتھ

سجل علی اور شبانہ اعظمیٰ سکرین لیجنڈ ہیں ، جمائمہ گولڈسمتھ
سورس:   File photo

لندن ،سابق اہلیہ عمران خان جمائمہ نے اداکارہ سجل علی اورشبانہ اعظمیٰ کو جنوبی ایشیا کی سکرین لیجنڈزقرار دےدیا ۔ 

 فلم پروڈیوسر جمائمہ گولڈ اسمتھ پاکستانی اور بھارتی اداکاروں کے کمبی نیشن سے ایک فلم بنارہی ہیں ۔ انہوں نے ٹوئٹر پر سجل علی اور شبانہ اعظمی کے ساتھ لی گئی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میں نے جنوبی ایشیا کی ان اسکرین لیجنڈز کے ساتھ کام کیا ہے اور یہ میرے لئے اعزاز ہے۔ 

 جمائمہ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’واٹس لوو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ تکمیل کے آخری  مراحل میں ہے، اس میں  اداکارہ سجل علی اور شبانہ اعظمی نے بھی کام کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ فلم ’واٹس لوو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ فلم کی کہانی جمائما خان نے خود لکھی ہے جو ان کی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ محبت اور شادی کی کہانی سے متاثر ہے۔

جمائمہ گولڈاسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی   فلم کے ہدایت کار شیکھرکپور  ہیں جو اس سے پہلے مشہور  بھارتی فلم مسٹر انڈیا سمیت کئی بالی وڈ اور ہالی وڈ فلمیں بنا چکے ہیں۔