ہزاروں امریکی فوجیوں نے کورونا ویکسئن لگوانے سے انکار کردیا

ہزاروں امریکی فوجیوں نے کورونا ویکسئن لگوانے سے انکار کردیا
سورس: File photo

واشنگٹن ، امریکا کے ہزاروں فوجیوں کا کورونا ویکسیئن لگوانے سے انکار ۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی کانگریس کو دی گئی بریفنگ میں آرمز فورسز کمانڈ کے سرجن بریگیڈیئر جنرل ایڈورڈ بیلی نے کہا کہ فوج کی بعض یونٹس میں صرف 30 فی صد اہلکاروں نے ویکسین لگانے پر رضا مندی ظاہر کی ہے جب کہ دیگر یونٹس میں یہ تعداد کہیں 50 اور کہیں 70 فی صد ہے۔

ایڈورڈ بیلی کا کہنا تھا  کہ کورونا ویکسین لگانے پر رضامندی ظاہر کرنے والوں کی  تعداد اتنی نہیں ہے جس کی ہم توقع کر رہے تھے، اہلکاروں کی جانب سے سب سے زیادہ یہ سننے کو ملا ہے کہ جب فوج نے اسے خود ویکسین لگانے کے انتخاب کا موقع دیا ہے تو میرا فیصلہ ویکسین نہ لگوانے کا ہے۔ ہم ویکسین سے متعلق اہلکاروں کو آگاہی دینے اور انہیں ویکیسین لگوانے پر قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 

دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) کے ترجمان جان کربی نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ فوج بھی امریکی عوام کا ہی حصہ ہے اس لیے فوج میں بھی ویکسین نہ لگانے کا رجحان موجود ہے۔ فوج میں کورونا ویکسین کو قبول کرنے کی شرح عام عوام کے برابر ہی ہے۔