خیبر پختون خوا میں ڈھائی ہزار ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگائی گئی

خیبر پختون خوا میں ڈھائی ہزار ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگائی گئی
کیپشن: خیبر پختون خوا میں ڈھائی ہزار ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگائی گئی
سورس: فائل فوٹو

پشاور : سیکرٹری صحت خیبر پختونخوا سید امتیاز حسین شاہ کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کے منفی اثرات سے متعلق صوبے میں اب تک کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔کچھ تیکنیکی وجوہات پر ویکسنیشن کا عمل سست روی کا شکار تھا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 27 ہزار فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگائی جائے گی۔ صوبے میں ہیلتھ ورکرز کی تعداد 80 ہزار سے زیادہ ہے۔خیبرٹیچنگ ہسپتال میں 325 ورکرز کی ویکسینشن کی گئی۔

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں صوبے میں سب سے زیادہ 424 ورکرز نے ویکیسن لگائی ۔ صوبے کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں اب تک صرف 215 اہلکاروں نے ویکیسن لگائی۔ پشاور کے پولیس سروسز ہسپتال میں صرف 40 ورکرز نے کورونا ویکیسن لگائی۔

پشاور میں 1 ہزار سے زیادہ جبکہ سوات میں 605 ہیلتھ ورکرز نے ویکسین لگائی۔ نوشہرہ میں 92 جبکہ کوہاٹ میں 155  ورکرز کی ویکینیشن کی گئی۔ بنوں میں 16 ڈی آئی خان میں صرف 60 ہیلتھ ورکرز نے ویکیسن لگوائی۔دو ہزار 521 ورکرز نے ویکیسن لگائی۔طبی مراکز کو ساڑھے چھ ہزار ویکیسن فراہم کی گئی۔