پی ایس ایل 7: ملتان سلطانز کے ہاتھوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو تاریخی شکست

پی ایس ایل 7: ملتان سلطانز کے ہاتھوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو تاریخی شکست

لاہور: ملتان سلطانز  نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز کو 117 رنز کے  بڑے مارجن سے شکست دے کر ریکارڈ فتح اپنے نام کر لی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے ساتویں ایڈیشن میں آج کھیلے گئے پہلے میچ میں  ملتان سلطانز کے پہاڑ جیسے ہدف کے سامنے کوئٹہ کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی ۔

 لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں  کھیلے گئے میچ میں  ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ کو جیت کیلئے 246 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا، جواب میں کوئٹہ کی ٹیم 15 ویں اوور میں 128 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، کپتان محمد رضوان اور شان مسعود  نے اپنی ٹیم کو 119 رنز کا شاندار اوپننگ سٹینڈ فرام کیا ۔شان مسعود نے  38 گیندوں پر 57 رنز بنائے  جبکہ کپتان محمد رضوان نے  83 رنز  کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔ رلی روسو  کےمحض  26 گیندوں پر  71 رنز  کی بدولت ملتان سلطانز  3 وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی ۔

ہدف کے تعاقب میں  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 15 ویں اوور میں ہی 128 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔ سلطانز کی جانب سے شاہنواز دھانی ، خوشدل شاہ،  آصف آفریدی اور  ڈیوڈ ویلی  دو ، دو وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔

ملتان سلطانز کی طرف سے دھواں دار اننگز کھیلنے والے بیٹر رلی روسو   پلئیر آف دی میچ قرار پائے۔

مصنف کے بارے میں