الحمرا آرٹس کونسل میں فیض فیسٹول جاری

الحمرا آرٹس کونسل میں فیض فیسٹول جاری

لاہور :فیض احمد فیض کی برسی کے موقع پر ہر سال کی طرح  اس سال بھی فیض  فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہے ۔

الحمرا آرٹس کونسل میں جاری فیض فیسٹیول میں  پاکستان سمیت، امریکہ،برطانیہ، انڈیا، کینیڈا و دیگر ممالک سے مندوبین شرکت کر رہے ہیں،فیسٹول کے دوسرے روز ہمسایہ ملک سے تشریف لائے شاعر مصنف ،ادیب اداکار جاوید اختر کا ادبی سیشن دوپہر  2بجے ہوگا۔فیسٹول کے دوسرے روز 30سے زائد نشستوں کا انعقا د کیا جا رہا ہے۔

دوسرے روز کی نشتوں  میں ”ساقیا!رقص کوئی رقص صبا کی صورت“،”جنہیں ہم نے دیکھا“،”جادونامہ“،لعل بینڈ پرفارمنس“،”آج بازار میں پابجولاں چلو“،”خواب کی تتلی کے پیچھے“،”ساز کی لے تیز کرو“،”داستان گوئی“،”آج جانے کی ضد نہ کرؤ“،”ہم بھی دیکھیں گے“،”سر مقتل“،”اونچی رکھیں لو“،”آج تم یاد بے حساب آئے“،”دھرتی کی ملکائیں“، شامل ہیں ۔

اتوار کے روز فیسٹیول کے تیسرے اور آخری دن  ڈاکٹر عارفہ سیدہ، زہرہ نگار،جاوید اختر،عدیل ہاشمی، نوید شہزاد، سرمد سلطان کھوسٹ،سلیمہ ہاشمی، دانش حسین، مہتاب راشدی،رخشند ہ نوید، بیلا رضا جمیل،بشارت کاظم،مشرف علی فاروقی،عائشہ جہانزیب،شہریار زیدی،ارشد محمود، خواجہ نجم،آمنہ علی، خواجہ ممتاز، سلمان شاہدو دیگر مندوبین شرکت کریں گے ۔

مصنف کے بارے میں