کاروں کی قیمتوں میں 5 لاکھ روپے تک اضافہ, موٹر سائیکل بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوگئی

 کاروں کی قیمتوں میں 5 لاکھ روپے تک اضافہ, موٹر سائیکل بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوگئی

ہونڈا اٹلس کارز لمیٹڈ (ایچ اے سی ایل) نے کاروں کی قیمتوں میں 2 لاکھ 60 ہزار روپے سے 5 لاکھ 50 ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیا۔

 میڈیا پورٹس کے مطابق ہونڈا اٹلس کارز لمیٹڈ  نے کاروں کی قیمتوں میں 2 لاکھ 60 ہزار روپے سے 5 لاکھ 50 ہزار روپے تک کا اضافہ  کیا ہے ،رواں برس ہونڈا اٹلس کمپنی   کی جا نب سے کاروں  کی قیمت میں تیسری بار  اضافہ  کیا گیا ہے ، جس کے بعد ہونڈا سوک 1.5 ایل ٹربو کی قیمت 77 لاکھ 79 ہزار روپے  اوریل 1.5 ایل اور سوک آر ایس 1.5 ایل ٹربو کی نئی قیمتیں     80 لاکھ 99 ہزار روپے اور 91 لاکھ 99 ہزار کر دی گئی ہیں ۔

اسی طرح سٹی 1.3 ایم ٹی، 1.2 سی وی ٹی، 1.5 وی وی ٹی، 1.5 ایسپائر ایم ٹی اور ایسپائر سی وی ٹی کی قیمتوں میں 2 لاکھ 50 ہزار سے 3 لاکھ روپے تک کا اضافہ کیا   گیا ہے  ۔

ہونڈا بی آر۔وی 1.5 سی وی ٹی 5، ایچ آر-وی وی ٹی آئی اور ایچ آر- وی ٹی آئی ایس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ان کی نئی قیمتیں 59 لاکھ 49 ہزار، 71 لاکھ 99 ہزار، 73 لاکھ 99 ہزار ہو گئی ہیں ،  کمپنی نے کاروں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ کرنسی کی قدر میں کمی، کاروبار میں غیر یقینی کی صورتحال اور سیلز ٹیکس میں اضافے کو قرار دیا ہے۔

 
 

 پاکستان میں موٹرسائیکل کے دوسرے بڑے پلانٹ یونائیٹڈ آٹو انڈسٹریز نے 70 سی سی سے 125 سی سی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں 16 فروری سے 9 ہزار سے 11 ہزار روپے کا اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے  ۔  

روڈ پرنس نے بھی  کرنسی کی قدر میں کمی، کاروبار میں غیر یقینی کی صورتحال اور سیلز ٹیکس میں اضافے  کی وجہ سے  موٹرسائیکل اور رکشہ کی قیمتوں میں 9 ہزار سے 30 ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا  ہے۔

 
واضح رہے کہ  پاک سوزوکی نے پارٹس کی قلت کی وجہ سے اپنے پلانٹ کی بندش میں 20 سے 21 فروری تک اضافہ کر دیا ہے، تاہم موٹرسائیکل پلانٹ فعال رہے گا۔