اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پروجیکٹ عمران فوج، عدلیہ ، میڈیا اور رئیل سٹیٹ مافیا کا مشترکہ منصوبہ تھا جس میں سے صرف فوج نیوٹرل ہوئی ہے۔
انہوں نے بیرسٹر ظفر اللہ کی ویڈیو ٹویٹ کرتے لکھا کہ انفیکشن باقی ہے بیرسٹر ظفر اللہ ٹھیک فرما رہے ہیں۔ عمران خان اسٹیبلشمنٹ ، عدلیہ، میڈیا اور رئیل اسٹیٹ مافیا کامشترکہ پراجیکٹ تھا۔
https://twitter.com/KhawajaMAsif/status/1626649081274572800
خواجہ آصف نے کہا کہ ایسے پراجیکٹ قومی انحطاط واشرافیہ کی ذہنی واخلاقی تنزل کی علامت ہوتے ہیں۔ سرجری اور اینٹی بائیٹک کی ضرورت ہے ۔اب اجتماعی ذمہ داری موجودہ حکمرانوں کی ہے ۔اللہ شفاعطافرمائے۔