لاہور : سابق وزیر صحت پنجاب اور پی ٹی آئی وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد اور سی سی پی او کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کی خفیہ آڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل آڈیو میں یاسمین راشد سپریم کورٹ کی بحالی کے فیصلے کے بعد غلام محمود ڈوگر کو فون کرتی ہیں ان سے پوچھتی ہیں کہ آپ کے آرڈر ہوگئے ہیں۔جس پر سی سی پی او کہتے ہیں کہ ابھی نہیں ملے۔
https://twitter.com/arshid4455/status/1626880671598739457
ڈاکٹر یاسمین راشد کہتی ہیں کہ عمران خان صاحب آپ کے بارے میں بہت زیادہ فکر مند ہیں۔ اور کیا آج کی رات ہماری خیریت سے گزر جائے گی۔